English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: انتخابات میں برتری کا سرکاری دعویٰ

القمر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد نے انتخابات میں حکومت کے حامی امیدواروںکو ووٹ دیا۔ سرکاری میڈیا پر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دکھائی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز میں پولنگ اسٹیشن خالی نظر آئے۔ غیر حتمی نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت کے حامیوں نے 290نشستوں میں 178حاصل کرلیں۔ بقیہ نشستوں پر 43آزاد اور 17روشن خیال امیدوار کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی،جب کہ رہنما کونسل کی جانب سے 7ہزار سے زائد امیدواروں کو ناہل قرار دے کر مسترد کردیا گیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے