جدہ (سید مسرت خلیل۔ نمائندہ جسارت) ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر شعیب علی کی قیادت میں سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی) کا منتخب کردہ سعودی کرکٹ ٹیم 21 سے 28 فروری 2020 تک شروع ہونے والے آئی سی سی ویسٹرن ریجن مینز ٹی 20 ٹورنامنٹ اومان 2020 میں شرکت کے لئے جمعرات کو اومان روانہ ہوگئی۔ٹیم میں منیجر اور کوچ کی حیثیت سے2 سعودی نیشنل عہدیدار اسامہ سعد ال ندوی اور عباس سعد ال ندوی شامل ہیں۔ القسیم کرکٹ لیگ (اے کیو سی ایل) کے ساجد عمران چیمہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں عمان، متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر ، بحرین ، مالدیپ ، سعودی عرب اور ایران شرکت کر رہے ہیں۔ اومان ، قطر ، مالدیپ اور بحرین کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے ، جبکہ دوسرا گروپ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، کویت اور ایران پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب اپنا پہلا میچ آج کویت کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز کو ٹی ٹوئنٹی آفیشل کی حیثیت سے کھیلا جائے گا اور رینکنگ پوائنٹس کا شمار آئی سی سی مینز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی درجہ بندی میں کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے راؤنڈ رابن گروپ مرحلے کے بعد ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونگی۔ شعیب علی (کپتان) عادل بٹ،ابرار الحق،عبدالوحید؛ عبدالوحید عبد الغفار؛ فیصل خان؛ ذیشان سرفراز بٹ؛ شمسودین اینگلام پورات؛ عمران یوسف؛ ساجد عمران چیمہ (نائب کپتان) سید علی عباس؛ عثمان علی؛ خاور ظفر اور ملک محمد نعیم ٹیم کا حصہ ہونگے۔
سعودی ٹیم آئی سی سی ٹی 20میں شرکت کیلیے اومان روانہ
القمر
