بلوچستان اسمبلی نے چین اور ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر چینی و ایرانی حکومت اور ان کے عوام سے اظہار ہمدردی ، مکمل یکجہتی اور ہر قسم کے تعاون کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ، کوروناوائرس سے متعلق تحریک التوا حکومت کی مثبت یقین دہانی پر نمٹا دی گئی ۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم پولیو ختم نہ کرسکے ’’کورونا‘‘آیا تو کیا کرینگے،ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پہلے ہی سہولیات نہیں،ٹینٹ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، قومی پالیسی بنائی جائےتعاون کرین گے،
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ایران میں کوروناوائرس کی اطلاعات ہیں یہ ایک اہم مسئلہ ہے لہٰذا وقفہ سوالات کو موخر کرکے اس اہم مسئلے پر ایوان میں مشترکہ تحریک التواء زیر بحث لائی جائے ۔
