English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، مسافروں کی چیخ و پکار

اسلام آبادسے سکھر آنیوالی پرواز کے کپتان نے باحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا
طیارے کی لینڈنگ کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھل گیا تھا‘ایئرپورٹ ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آبادسے سکھر آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سکھر آنے والی پرواز پی کے 631 حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھل گیا تھا، کپتان نے باحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 311 سے پرندہ ٹکرایا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچا تھا۔ طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے