English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹماٹر 10 روپے کلو فروخت ہونے لگا، کاشتکاروں کو نقصان

بڑے رقبے پر تیار فصل کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتیں اچانک انتہائی کم سطح پر آگئیں
زیادہ منافع کمانے کا سوچنے والے نرخوں میں کمی کے باعث مایوسی کا شکار ہوگئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بھر میں بڑے رقبے پر کاشت سے ٹماٹر کے نرخ انتہائی کم سطح پر آگئے، 300 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 10 سے 20 روپے میں ملنے لگا۔ نرخ کم ملنے پر کاشتکاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نرخوں کے مستحکم ہونے کے پیش نظر سندھ بھر میں کاشتکاروں کی جانب سے ایک بڑے رقبے پر ٹماٹر کی فصل کاشت کی گئی تھی تاہم فصل تیار ہونے پر بڑے پیمانے پر ٹماٹر مارکیٹوں میں پہنچنے پر اچانک نرخ انتہائی کم سطح پر آگئے ہیں، تقریباً ایک ماہ قبل جو ٹماٹر 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا اب ٹھیلوں اور سبزی کی دکانوں پر دس سے 20 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ میں کاشت کیا جانے والا ٹماٹر ملک بھر کے بڑے شہروں کو سپلائی کیا جاتا ہے ٹماٹر کی زیادہ کاشت کی وجہ سے مارکیٹیں ٹماٹروں سے بھری پڑی ہیں، نرخوں میں شدید کمی کی وجہ سے کاشتکار انتہائی مایوسی کا شکار ہیں اور ان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فصل کی کاشت یہ سوچ کر کی تھی کہ اس سے بہتر منافع کمایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے