کراچی: عالمی بازار میں سونا فی اونس 29 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1655 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار 150 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 81 ہزار 576 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے دبئی بلین مارکیٹ کی نسبت مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی فی تولہ قیمت اب بھی 1500روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپےکی کمی سے1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے57 پیسےکم ہوکر 900 روپے 20 پیسے ہوگئی۔
