English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل پی جی 50 روپے فی کلو تک مہنگی

کراچی: ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جب کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزارروپے تک مہنگا ہوگیا۔

ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے، سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر کے لیے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پرغور کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے