کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صنعتی فضلے سے سبزیوں کی کاشت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے چیف سیکریٹری ، کمشنر کراچی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جواب کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کیا ایکشن لیا جارہا ہے۔

