اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کیلئے درخواستوں میں آئندہ دو روز کی توسیع کر دی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو توسیع کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے۔ حج درخواستوں کی وصولی اب 8مارچ تک جاری رہے گی۔ نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کریں گے، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 12مارچ کو ہوگی۔

