English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمدی ہائوس کی انتظامیہ مسائل پر توجہ نہیں دے رہی، یحییٰ پولانی

دس منزلہ عمارت میں لفٹ کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، نمازوں کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا
سندھ مدرستہ السلام کے سامنے والا روڈ بھی بند کر دیا گیا، پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمدی ہاؤس کی انتظامیہ کے جبری اقدامات کیخلاف معروف سماجی و تاجر رہنما محمد یحییٰ پولانی نے گزشتہ روز پریس کانفرس میں محمدی ہاؤس کی دس منزلہ عمارت میں کرایہ داروں کیساتھ نارواں سلوک اور بنیادی سہولیات سے محرومی کی سخت الفاظوں میں مذمت کی۔ محمد یحییٰ پولانی نے میڈیا کی توجہ مبزول کراتے ہوئے بتایا کہ کمر شل علاقے میں واقع محمدی ہاؤس دس منزلہ عمارت ہے اس میں لفٹ کی سہولت موجود نہیں حالانکہ انتظامیہ اس قبل کئی مرتبہ لفٹ شروع کرنے کا وعدہ کر چکی ہے کرایہ داروں کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے باوجود کو ئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ بے حد افسوس سے کہتا ہوں کہ اس عمارت میں گذشتہ کئی برسوں سے گراؤنڈ فلور کے احاطے میں باجماعت نمازکا اہتمام کیا جاتا تھا۔ جہاں جمعے کی نماز کا بھی انتظام ہے اس کے علاوہ اس جگہ پرباقی نمازوں کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کی اس وجہ سے محمدی ہاؤس اور اطراف کی آفسوں کے لوگ بھی با جماعت نماز کے لئے پریشان ہیں۔ عمارت کے باہر کی طرف اکثر و بیشتر گٹروں کا پانی بھرا رہتا ہے۔ اس وجہ سے نمازی حضرات کو تکالیف کا سامنا ہے۔لیکن محمدی ہاؤس کی انتظامیہ ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے دیگر یہ کہ اس عمارت کا سندھ مدرستہ اسلام حسرت موہانی روڈ کے سامنے والا روڈ گیٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف کرائے دار بلکہ یہاں کے آفسوں میں ضروری کام سے آنے والے خواتین و حضرات مشکل میں ہیں۔انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس دروازے کو کھولاجائے۔محمد یحییٰ پولانی نے مزید کہا کہ محمدی ہاؤس بلاشبہ گورئمنٹ آف پاکستان کا نہ صرف قیمتی اثاثہ بلکہ پاکستان کی پہلی ٹورسٹ بلڈنگ ہے اس کا شمارپہلی اور بلند ترین شہرکی قدیم ومشہور عمارتوں میں ہوتا ہے۔ ٹورزم کے حوالے سے اس کو با قاعدہ دنیا کیلئے مثال بنائی جائے اور اس عمارت کی خوبصورتی کیلئے مزید چار چاند لگائے جائے تا کہ ویزاعظم عمران خان کی جو ٹورزم کے حوالے سے جو پالیسی ہے۔اس کو پورا کیا جائے تاکہ ٹورزم کے حوالے سے وزیر اعظم کا مشن قائم و دائم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے