English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر کلیم امام کی خدمات بے مثال ہیں، زبیر طفیل

ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے، سیکریٹری یونائیٹڈ بزنس گروپ
کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سیکریٹری جنرل زبیر طفیل نے سابق آئی جی پولیس سندھ اور آئی جی نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی اور ان کی سندھ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ زبیر طفیل نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور ڈاکٹر کلیم امام کی اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کے حالات بہتر بنانے میں خدمات ہیں اور پولیس جوانوں نے اس سلسلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیا ہے ، زبیر طفیل نے کہا کہ ڈاکٹر کلیم امام آئی جی نیشنل ہائی وے ، موٹر وے پولیس کی حیثیت سے بھی تقرری خوش آئند ہے، انہوں نے سندھ کے نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی تعیناتی پر بھی مبارکباد پیش کی ان کی آئی جی سندھ کی حیثیت سے تقرری نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر میں امن و امان کے حالات مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے