100 روپے کے موبائل کارڈز پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،سینیٹ کمیٹی نے تفصیلی جواب مانگ لیا
ایف بی آر کمشنران لینڈ ریونیو تسلی بخش جواب نہ دے سکے‘سینیٹر طلحہ محمود کا حساب تینوں مرتبہ غلط نکلا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 100 روپے کے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ دوبارہ زیر غور آ گیا۔موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،سینیٹ کمیٹی نے جواب مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 100 روپے کے کارڈ پر 26 روپے 61 پیسے ٹیکس کٹتا ہے جب کہ صارفین کو 74 روپے ملتے ہیں۔ایف بی آر کمشنران لینڈ ریونیو سے تفصیلی جواب مانگا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور 3 مرتبہ الگ الگ ٹیکس فارمولہ بتایا۔سینیٹر طلحہ محمود نے حساب کیا تو تینوں مرتبہ غلط نکلا۔کمیٹی نے آئندہ اجلا س میں ایف بی آر سے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیرون ملک بھیجے گئے زر مبادلہ کی تفصیلات اور درست ٹیکس کا فارمولا بھی مانگ لیا۔

