کابل (آن لائن)افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے شفاف طریقہ کار ناگزیر ہے‘ طالبان قیدی رہائی کے بعد ان کے تشدد کی جانب نہیں لوٹنے کی ضمانت چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے والسائی جرگے میں اراکین سے خطاب میں کہا کہ کابل میں گزشتہ روز کیا گیا حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے‘ طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے شفاف طریقہ کار کی ضرورت ہے‘ انٹر افغان مذاکراتی ٹیم کے لیے گزشتہ ہفتے بات چیت ہوئی ہے‘ مذاکراتی ٹیم10 مارچ تک تیار ہوجائے گی‘ افغانستان میں درپیش چیلنجز پر قومی یکجہتی سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔
طالبان قیدیوں کی رہائی کیلیے شفاف طریقہ کار ناگزیر ہے‘ افغان صدر
القمر
