English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

القمر

سری نگر (ساوتھ ایشین وائر )مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔سری نگر پولیس نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ، ایس او جی اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ہندواڑہ میں لنگیٹ کے علاقے شالپورہ میں گذشتہ رات ایک چھاپے کے دوران لشکر طیبہ کے دوارکان شالپورہ کے آزاد احمد بھٹ اور رفیع آباد کے الطاف احمد بابا کو گرفتار کیا۔جن کے قبضے سے دو دستی بم ، دو پستول ، اوردیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ۔اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ بارہمولہ کے قصبے سوپور کے علاقے نورباغ میں فوج نے دو افراد کو گرفتار کیا ۔اور ان کی بتائی ہوئی تفصیلات کے بعد دو اور نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ پرویز احمد چوپان ولدعبدلرشید چوپان ، شالپورہ لنگیٹ، مدثر احمد پنڈت ولد عبدالرحمن زرگر، محلہ لنگیٹ،محمد رفیع شیخ ولد محمد محسن احسن شیخ ، عیدگاہ محلہ لنگیٹ،برہان مشتاق وانی ولد مشتاق احمد ،تلوری لنگیٹ، نامی افراد لشکر اسلام کے فعال عسکریت پسندوں کو رسد کی مدد فراہم کررہے ہیں۔پولیس نے الزام لگایا کہ ان کے قبضے سے 03 اے کے 47 ، 08 اے کے 47 میگزینز ، 332 اے کے رانڈز ، 12 ہینڈ گرنیڈز ، 03 پستول ، 06 پستول میگزینز ، 24 پستول راونڈز برآمدکئے گئے اوراس سلسلے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مقدمہ ایف آئی آر نمبر 104/2020 U / s 120 B IPC، 7/25 I.A.ct، 16،18، 19،38،39 UAP Act کے تحت پولیس تھانہ ہندواڑہ میں درج کیا گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع کپواڑہ میں 2000سے اب تک 220مختلف واقعات میں 387افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2000سے اب تک 328مختلف واقعات میں 734افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 1500مختلف واقعات میں اس ضلع میں 2657 افراد کو شہید کیا گیا، جن میں 606شہری بھی شامل ہیں۔اسی دوران 464سیکورٹی اہلکار بھی اس ضلع میں ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے