English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرائیویٹ سکولوں نے 50 فیصد فیس کم کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

القمر

لاہور:  پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیس50 کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم نے درخواست کی کہ 20 فیصد فیس کم کی جائے تاہم کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اساتذہ کو نوکری سے نہ نکالے ،تنخواہوں میں کٹوتی بھی نہ کی جائے۔

مرادراس کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان مشاورت کے بعد حکومت کی تجویز کردہ کمی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ نے بھی عدالتی حکم کے باوجود پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنے پر جواب طلب کر رکھا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ نجی اسکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے برعکس فیسیں وصول کر رہےہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نجی سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا حکم دے اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرانے والے افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے