English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ بینک : پاکستان کے لیے 20کروڑ ڈالر کا پیکیج منظور

القمر

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے جو کورونا وبا سے نمٹنے، صحت کے نظام کو تقویت دینے اور سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے 38ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، پریپ منصوبہ کورونا کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا جب کہ غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی میں مدد کے لئے وسائل بھی فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پریپ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور پیرا میڈیکس کو ذاتی تحفظ کا سازو سامان بھی فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے