English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈالر 3.38روپے سستا ہوگیا

القمر

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38پیسے کم ہوکر 163.50روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی، 100 انڈیکس میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر 167.89روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم 7 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت 4.39روپے کم ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے