English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض ایک سال کے لیے منجمد کردیا

القمر

کراچی: آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا اور قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے