English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنعتیں مرحلہ وار کھولنے کے لیے ہدایت نامہ تیار

القمر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 14 اپریل کے بعد مختلف شعبوں کے لیے سفارشات تیار کرلی گئیں، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کی گئیں، مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔ رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران طے پایا کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے