English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف امداد سے متعلق پارلیمنٹ کو آ گاہ کیا جائے ، رانا تنویر

القمر

مانانوالہ( آن لائن) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وسینئر رہنما (ن) لیگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کے آٹے، چینی پر کس نے ڈاکا ڈالا ہے ،اب تبدیلی سرکار اپنی بغل میں چھپے چوروں کو بچانے کے لیے مصروف عمل ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی تقریروں سے قوم کے پیٹ بھرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،آٹا،چینی چوروں کی اصلیت عوام کے سامنے آ چکی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، رمضان بازار نہ لگا کر عوام سے ستم ظریفی کی انتہا کی گئی ہے، اشیاء خورونوش کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے آئی امداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے اور بتایا جائے وہ کہاں دی گئی ہے ،عوام حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہو چکی ہے، چینی انکوائری دبا کر عمران نیازی اپنا جرم نہیں چھپا سکتے ،وزراء اور مشیروںکی فوج بھی نااہل حکومت کا دفاع کرنے سے قاصر ہیں، موجودہ وزیراعظم کے 2 ہی شوق ہیں، ایک تو وزیروں اورمشیروںکو رسوا کرکے بدلنا اوردوسرا شوق معیشت کو کمزور کرنا ہے،ساری تحریک انصاف نااہل ٹولے کا مجموعہ ہے ،2 سال میں بھی حکومت درست سمت کا تعین نہیں کر سکی ہے، بڑی اے ٹی ایم جیب بھر کر غایب ہو گئی ہے اب چھوٹی اے ٹی ایم کو موقعہ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے