واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ کو صارفین کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ مئی سے گوگل میٹ ’ویڈیو کانفرنسنگ‘ ایپ کو مخصوص صارفین یکم مئی سے بالکل مفت استعمال کرسکیں گے۔ اس کے لیے انہیں صرف جی میل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔ قبل ازیں ایپ استعمال کرنے کے لیے صارف کو ماہانہ 6 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی تھی، تاہم کورونا لاک ڈاؤن کے بعد بڑھتی ہوئی ویڈیو کانفرنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے سروس کو بالکل مفت کردیا۔
گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے مفت سروس
القمر
