English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی لیبارٹری میں وائرس تیار ہونے کے کوئی ثبوت نہیں،آسٹریلوی وزیر اعظم

القمر

کینبیرا: آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ اس بات کا کائی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس ووہان کی لیبز میں تیار ہوا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے چین میں بین الاقوامی تحقیقات ک مطالبے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس کے کوئی شواہد نہیں کہ وائرس ووہان کی لیبز میں تیار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے چین کی لیبارٹری میں تیار ہونے کے کوئی ثبوت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پر اسطرح کا الزام بے بنیاد ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جو یہ واضح کرے کہ وائرس چین کی لیبز میں تیار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد  3,327,230 ہے جبکہ اموات کی تعداد 234,696 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے