ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد ،وحدت کالونی کے مکینوں کا حیسکو کیخلاف احتجاج

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی اولڈ وحدت کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور حیسکو کے ایکس سی این گلزار احمد دستی کے ظلم و زیادتیوں کیخلاف کالونی میں احتجاجی مظاہرہ اور حیسکو انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یاکہ حیسکو قاسم آباد کے ایکسیئن گلزار دستی، ایس ڈی او امتیاز میمن اور غلام نبی کھوسو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں داخل ہوکر چھتوں پر چڑھ کر بلا جواز بجلی کی تاریں کاٹ کر لے جاتے ہیں جبکہ ہماری غیر موجودگی میں ہمارے گھر کی عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا جا تا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور بجلی کے بل جمع کرانے کے باوجود بھی بجلی منقطع کرکے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر پانی و بجلی، وزیر اعلیٰ سندھ، کمشنر حیدر آباد اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ایکسیئن قاسم آباد، ایس ڈی او سمیت ان کے عملے کیخلاف فوری کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں