English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی اسپورٹس سٹی بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار

القمر

دبئی( جسارت نیوز ) انگلش ڈومیسٹک سمیت بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لئے دبئی ہمیشہ سے تیار ہے۔دبئی ا سپورٹس سٹی کرکٹ کے سربراہ سلمان حنیف نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں انگلش کرکٹ سیزن کی میزبانی دی جاتی ہے تو ان کے لئے یہ بے حد خوشی کی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کروناوائرس کی وجہ سے کرکٹ کی تمام تر سرگرمیوں کو یکم جولائی تک معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ متاثر شدہ سیریز اور ڈومیسٹک میچز کے لئے دبئی سمیت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مقامات پر کرانے کی آپشن بھی زِیرغور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کی نسبت یہاں حالات کافی حد تک کنٹرول میں ہیں جب کہ لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کر دی گئی ہے اور یہاں کرکٹ کے لئے موسم بھی سازگار ہے۔ اگر انہیں انگلش کرکٹ کی میزبانی کا موقع ملتا ہے تو دبئی ا سپورٹس سٹی ہمیشہ کی طرح تمام تر سہولیات فراہم کرے گا تاکہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہیڈ کوارٹر بھی متحدہ عرب امارات کے دبئی ریاست میں واقع ہے اور دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کو ماضی میں مختلف انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقا دکا شرف حاصل ہے اور دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کے چند بہترین اسٹیڈیمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے