نیویارک،لندن ،میڈرڈ،میونخ،انقرہ ، تہران (صباح نیوز/اے پی پی /آن لائن)کورونا کے سبب دنیا بھر میں24گھنٹے کے دوران برطانیہ میں 3ڈاکٹروں سمیت مزید3400اموات، ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 39ہزار سے بڑھ گئی ،34لاکھ ایک ہزار 15افراد متاثر ہوئے جن میں 10لاکھ 81ہزار 6سو افراد صحت یاب ہو چکے۔ امریکا میں مزید ایک ہزار 808 اموت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد65ہزار 700سے تجاوز کر گئی،جبکہ متاثرین کی تعداد11لاکھ 31ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 61ہزار ہو گئی۔برطانیہ میںمزید 739اموت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 5سو سے تجاوز کر گئی ۔اسپین میں مزید 281 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24ہزار 824 ہوگئی ۔اٹلی میں مزید 269اموات ،کل تعداد 28ہزار 236ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 2لاکھ 7ہزار سے زاید ہے۔فرانس میں مزید218افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں کی تعداد 24ہزار 500سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں اموات کی تعداد 6 ہزار 700سے بڑھ گئی ہے ،ترکی میں 24گھنٹے کے دوران مزی84د افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،اموات3ہزار 2سو سے تجاوز کر گئی۔ایران کورونا وائر سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ۔علاوہ ازیں برطانیہ میں کورونا وائر سے متاثرہ افراد کے علاج میں مصروف مزید 3پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والا پہلا ڈاکٹر بھی پاکستانی تھا، اب تک برطانیہ میں 1پاکستانی نرس اور 9ڈاکٹر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہید ہو چکے۔ایک روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ما تحت آنے والے 7145 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں ان میں سے 27 افراد ہلاک ہو چکے، مسلح افواج کے 284 افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں ۔
برطانیہ میں 3پاکستانی ڈاکٹرسمیت دنیا بھر میںمزید3400 اموات
القمر
