English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قابض انتظامیہ نے پورے مقبوضہ کشمیرمیں رات کا کرفیو نافذ کر دیا

القمر

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پورے مقبوضہ علاقے میں رات کے وقت کرفیو جیسی پابندیاںعاید کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسال نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صرف پاس رکھنے والے اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا‘ لاک ڈائون17 مئی تک جاری رہے گا۔ ادھر جموں ریجن میں راجوری کے علاقے سرول میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میںسڑک کے ایک حادثے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 10اہلکار زخمی ہو گئے ۔ علاوہ ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی کو لداخ ریجن میں ایک بڑے دھچکے کا اس قوت سامنا کرنا پڑا ہے جب پارٹی کے نو منتخب صدر اور سابق وزیر چھنرنگ دورجے نے بھارت کے مختلف علاقوںمیں پھنسے ہوئے لداخ سے تعلق رکھنے والے مسافروں، مریضوں اور طلبہ کو واپس لانے میں انتظامیہ کی ناکامی پر احتجاجاً پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفا دیدیا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما، تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ایک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے جس کا براہ راست تعلق کشمیریوں کی بقا سے ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی یہ بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ اس جنگ کو جاری رکھیں جسے غاصب بھارت نے ان پر مسلط کر رکھا ہے‘ کشمیری شہدا کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت جدوجہد آزادی سے ان کی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے