ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا:سندھ حکومت کا عید پر گلے ملنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک باد دینے پر پابندی لگانے کافیصلہ کیاہے، سندھ حکومت عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے پر  بھی غور کررہی ہے، سندھ حکومت  نے شہریوں کو آبائی علاقوں میں عید نہ منانے کا مشورہ دیاہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے عید پر لوگوں کو گلے نہیں ملنے چاہیے، عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید نماز کے لیے سندھ حکومت ایس اوپیز جاری کرے گی، حکومتی ایس او پیز کے تحت عید کی نماز اور بڑے اجتماعات ہونگے، مئی کے پورے مہینے میں پراپر لاک ڈاؤن رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں