English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ووہان میں ہائی اسکولز کھول دیے گئے

القمر

بیجنگ:چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ہائی اسکولز کو بھی کھول دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے،ووہان میں حالات معمول پر آنے کے بعد مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ہائی اسکولز بھی کھول دیے گئے ہیں۔

چینی حکومت نے اسکولز کھولنے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جس کے تحت اسکولوں کے باہر تھرمل اسکینر نصب کیے گئے ہیں اور ساتھ میں طلبا واساتذہ کو ماسک پہنے کا پابند کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے کلاس رومز میں ہر طالب علم کے لیے ایک ڈیسک مختص کی گئی ہے اور دو ڈیسکوں کے درمیانی فاصلے کو 1 میٹر رکھا گیا ہے، ان تمام انتظامات کے بعد ووہان میں 121 ہائی اسکولز کھول دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب چینی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ہائی اسکولز کھولنے کے بعد پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ووہان کے تمام تعلیمی ادارے جنوری سے بند کردیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے