English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبوں کی ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت، فضائی آپریشن بحال کرنے کی منظوری

القمر

پنجاب سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس بھال کرنے کی مخالفت کی ہے جبکہ فضائی آپریشن بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے یا اس میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے 10 مئی سےجزوی  ٹرین آپریشن بحال کرنے کی تجویز پیش کی گئی ،جسےصوبوں کی جانب سے مخالفت کے بعد مسترد کر دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت کل ہونے والے این سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس بحال کرنے کے مخالفت کی ہے۔

این سی او سی کی طرف سے 10 ٹرینوں کا محدود ٹرین آپریشن شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 ٹرینیں چلانے کی سفارش کررکھی ہے۔

اجلاس میں صوبوں نے پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بحالی کرنے کی تجویزکی بھی مخالفت کی، پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بحالی کاحتمی فیصلہ بھی  کل این سی سی کے ہونے اجلاس میں ہوگا۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی اے سی اجلاس میں  اندرون ملک پروازیں شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت کل ہونے اجلاس میں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور تین شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ سے پروزیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے