English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہاں

القمر

لاہور(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہاں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر سے سوشل میڈیا پر پوچھا گیا کیا آپ بھارتی ٹیم کا بولنگ کوچ بننا پسند کریں گی ۔جس کے جواب میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ میرے پاس کھیل کا جو تجربہ اور علم ہے میںاس کو دوسروں تک منتقل کرنا چاہتا ہوں اور میرا کام اسے پھیلانا ہے، میں نے اپنے کرئیر میں جو سیکھاوہ دوسروں کو سکھانا چاہتا ہوں ۔ا نہوں نے کہا کہ میں زیادہ جارحانہ رویہ رکھنے اور بات کرنے والے بالرز تیار کروں گا اور ان کی منفرد کارکردگی سے سب لطف اندوز ہوں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تھا اب میںاسی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے