ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغداد کے ہوائی اڈے پر تازہ راکٹ حملے

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے پر نامعلوم حملہ آوروں نے 3راکٹ داغ دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک واقع فوجی ہیڈکوارٹر کے قریب 3 کاتیوشا راکٹ گرے،تاہم واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برقیا کے علاقے سے ایک لانچنگ پیڈ تلاش کرلیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہاں سے راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ راکٹ حملوں کے بعد امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے میزائل داغنے کے مقام پر بڑے پیمانے پر پروازیں کیںا ور کسی بھی ممکنہ مسلح گروہ کی نقل و حرکت کا پتا لگانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب کسی مقامی یا عالمی تنظیم کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جب کہ عراقی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ حملے کے دوران میں ایک راکٹ عراقی فوج کے ہیڈکوارٹر کے قریب گرا،جب کہ دوسرا امریکی فوج کے اڈے پر داغا گیا۔ قبل ازیں عراق میں کئی بار امریکی اڈوں پر میزائل داغے جاچکے ہیں،جب کہ واشنگٹن حکومت کا الزام ہے کہ ایران نواز عراقی ملیشیائیں ان کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں، جب کچھ گھنٹے بعد ہی عراقی پارلیمان میں نامزد وزیراعظم مصطفی کاظمی کی کابینہ سے متعلق رائے شماری ہونی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں