سیالکوٹ(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ضلع میں3 ہزار مساجدمیں ٹائیگر فورس کے 2 سے 3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مخیرحضرات سے جمع رقم میں سے 40 ہزار خاندانوں کو 5 ہزار فی کس ملیں گے،مخیر حضرات نے اب تک 7کروڑ سے زائد رقم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق غریب خاندانوں میں رقم کی منتقلی کی جائے گی۔
مساجد میں ٹائیگر فورس کے3جوان پولیس کیساتھ ڈیوٹی دیں گے، عثمان ڈار
القمر
