پاکستان
حیدرآباد: مکی شاہ میں دوگروپوںمیں تصادم، ایک شخص جاںبحق
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مکی شاہ تھانے کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان جھکڑے میں چھری لگنے سے 30سالہ ابرار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مکی شاہ تھانے کی حدود تلسی داس روڈ پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران چھری لگنے سے 30سالہ ابرار نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس نے معاملے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روزسائٹ ایریا کسٹم آفس کے قریب کار سے ملنے والی صدف نامی خاتون کی لاش کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔