English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونانی سرحد پر تارکین وطن کی حالت زار پر جرمنی کی تنقید

القمر

جرمنی کے ایک وزیر نے یونانی سرحد پر تارکین وطن کے لیے قائم کیمپوں کی صورتحال کو شرمناک قرار دے دیا۔

اقتصادی تعاون اور ترقی کے وزیر گیرڈ مولر نے جرمن روزنامہ رائنس پوسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا  یہ شرمناک بات ہے کہ اس طرح کے حالات کو یورپ کے وسط میں قبول کرلیا گیا ہے۔

مولر نے کیمپوں کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار کی گنجائش والے کیمپوں میں 20 ہزار افراد کو ٹھہرایا گیا ہے، حکام  کو ان کیمپوں میں مہاجرین کے حقوق اور وقار کو یقینی بنانا ہوگا۔

جرمن وزیر کا کہنا تھا کہ کیمپوں سے بچوں کا انخلا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جرمنی نے پناہ گزینوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے یونان سے دیگر یورپی ممالک میں تقسیم کے معاہدے کے تحت 47 بچوں کو ملک میں پناہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے