English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس ،امریکا میں بھوک و افلاس نے جنم لے لیا

القمر

واشنگٹن: کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں لوگ بےروزگار ہورہے ہیں وہیں بھوک و افلاس نے بھی جنم لے لیا ہے ، امریکا میں کورونا کے بعد ہر پانچواں بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہورہا ہے۔

امریکی برووکنگ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کرائی گئی تحقیق کے مطابق 17.4 فیصد ماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے 12 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو مناسب خوراک نہیں دے پارہیں جو کہ  2008 کے مالی بحران سے زیادہ بدتر ہیں۔

دوسری جانب امریاک میں کورونا وائرس کےباعث  ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں 3 کروڑ امریکی محنت کش بے روزگار بھی ہوچکے ہیں جبکہ امریکی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کی توقع ہے ۔

امریکا میں بے روزگاری سے متعلق رپورٹ گزشتہ ہفتے جاری کی گئی تھی جس میں بے روز گاری کی شرح میں 20 فیصد اضافہ بتایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس وقت کورونا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہی ہیں جہاں اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک اور 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے