ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیلوں کی معطل سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں، مہرفیاض فیروز

لاہور( جسارت نیوز) نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سنٹر کے چیف کوچ مہر فیاض فیروزنے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی معطل سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شدید متاثر ہو رہی ہے کھلاڑی گھر پر ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں،انٹر نیشنل مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو جو سہولتیں کلب، اسپورٹس جمنازیم اور ٹریننگ کیمپ میں میسر ہوتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں ،مارشل آرٹس میں روزانہ ٹریننگ بہت ہی ضروری ہوتی ہے اگر آپ ایک دن بھی ٹریننگ نہ کریں تو آپ کا لیول ڈائون ہو جاتا ہے لہٰذا میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کھیلوں کے میدان پھر سے آباد کرنے کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جائیں ۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سنٹر باغبانپورہ کے چیف کوچ مہر فیاض فیروزکا کہنا تھا کہ ورزش صحت کی ضامن اورانسان کی ذہنی صلاحیتوں کو جلابخشنے میں اہم کردارادا کرتی ہے جبکہ فزیکل طور پر فٹ انسان میں قوت مدافعت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے جو انسان کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے لہٰذا کورونا وائرس سمیت دیگر امراض کو شکست دینے کیلئے ہر انسان کو واک اور ورزش کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں