English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسیم اکرم نے 25 سال پرانے واقعہ پر جیمز پیمنٹ سے معذرت کرلی

القمر

ویلنگٹن (جسارت نیوز ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ سے ماضی کے ایک واقعہ پرمعذرت کی، جیمزپیمنٹ نے ویڈیو میں 96-1995ء کے واقعہ کاذکر کیا جب انہوں نے وسیم اکرم کی پہلی ہی گیند کو باؤنڈری کراس کرائی تھی جس کا وسیم اکرم نے اگلی ہی گیند پر بدلہ لیا اور تیز رفتار باؤنسر کروایا جس سے کیوی بیٹسمین کے ہیلمٹ کا بیج ٹوٹ کرگرگیا ، انہوں نیٹوٹیہوئے بیج کواٹھا کرجیب میں ڈال لیا۔ جیمزیپمنٹ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل کسی ورلڈ کلاس انٹرنیشنل بولر کونہیں کھیلا تھا۔وسیم اکرم نیاگلی ہی چند گیندوں میں جیمزپیمنٹ کو آؤٹ کردیا۔ جیمزپیمنٹ پہلی گیند پرباؤنڈری اسکورکرنیکی غلطی کویاد کرتے ہو ہے آئوٹ ہوکرمخالف ٹیم کے پویلین کی جانب جارہے تھے جس پرکسی نے آوازدی کہ وہ غلط سمت میں چل رہے ہیں ۔کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ نے کہاکہ وہ واپسی پریہ سوچتے ہوئے جارہے تھے کہ انہوں نے پہلی ہی گیند پراتنے بڑے بولرکوباؤنڈری مارنیکی غلطی کیوں کی تھی؟ جب کہ ان کی انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکشن صرف شیل ٹرافی کی بہترین پر فارمنس کی بنیاد پر ہوئی تھی۔اس یاد دہانی پروسیم اکرم نے جیمزپیمنٹ سے ماضی کے اس واقعہ پرمعذرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔پتا نہیں اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا کہ آپ نے پہلی ہی گیند پر باؤنڈری سے باہر کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے