English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی ڈریم پیئر مہم سابق آف اسپنر توصیف احمد نے مشتاق احمد کو اپنا ڈریم پیئر قرار دے دیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوںکی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ڈیجٹل مہم کا چوتھے مرحلے میں مداحوں کو ٹیسٹ اسپنرز پر مشتمل اپنی پسندیدہ 2 جوڑیاں چننے کا موقع دیا گیا۔سابق ٹیسٹ آف اسپنر توصیف احمد نے اپنے سابقہ پارٹنر اور 1987ء بنگلور ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن اقبال قاسم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بولنگ کی خواہش ظاہر کی۔ اس موقع پر توصیف احمد نے گگلی ماسٹر مشتاق احمد کو اپنا ڈریم پیئر قرار دیا۔سابق آف اسپنرتوصیف احمد نے کہا کہ وہ خوش قسمت تھے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے دوران مرحوم عبدالقادر اور اقبال قاسم جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ کرنے کا موقع ملا تاہم انہیں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ اقبال قاسم کا نام لیں گے جن کے ساتھ انہوں نے بھارت کے خلاف 1987 ء بنگلور ٹیسٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ توصیف احمد نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں ہم دونوں نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیرئیر کے دوران مینٹور شپ پر اقبال قاسم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا گو کہ انہیں مشتاق احمد کے ساتھ زیادہ دیر بولنگ کرنے کا موقع نہیں ملا مگر وہ گگلی ماسٹر کو اپنا ڈریم پیئر چننا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد ایک جارحانہ مزاج بولر تھے جو کسی خوف کا شکار نہیں ہوتے تھے۔ انہوںنے کہا کہ مشتاق احمد کی حریف کھلاڑیوں کے خلاف دلیری کی وجہ سے وہ ان کے معترف رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے