ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا حملہ جنگ عظیم دوئم، پرل ہاربر اور 9-11 سے بھی بدتر ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حملے کو امریکا پر اب تک کا بدترین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا حملہ جنگ عظیم دوئم میں امریکی بندرگاہ پرل ہاربر اور 9/11 حملوں سے بھی بدتر ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کورونا وائرس کے بدترین حملے سے گزرا ہے اور اس جیسا حملہ آج تک کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو اس کے ماخذ یعنی چین میں روکا جا سکتا تھا اور ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے چین کے بجائے کورونا وائرس کو امریکا کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ دکھائی دینے والے دشمن کورونا وائرس کو جنگ کے طور پر دیکھتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ یہ دشمن امریکا کیسے پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں