ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی نمائندہ خصوصی کی افغان طالبان رہنما سے ملاقات

ابوظہبی (آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قطر میں طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں قیدیوں کی رہائی، بین الافغان مذاکرات اور امن معاہدے پر بات ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق زلمے خلیل زاد نے ملا برادر سے افغان طالبان قیدیوں کے تبادلے، بین الافغان مذاکرات اور امریکا طالبان امن معاہدے سے متعلق بات چیت کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سہ ملکی دورے میں زلمے خلیل زاد قطر کے بعد بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد پاکستانی اور بھارتی حکام سے ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں