ڈوڈوما(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس اب تک صرف انسانوں پر حملہ کر رہا تھا لیکن یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ مشرقی افریقا کے ملک تنزانیہ میں ایک پپیتے، ایک بکرے اور ایک بٹیر میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔تنزانیہ کے صدر جان موگلفی کو لیبارٹری کے سازوسامان اور تکنیکی ماہرین پر شک تھا۔ جانچ کے لیے انہوں خفیہ طور پر جانور ، پھل اور گاڑیوں کے تیل کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جہاں ایک پپیتے، ایک بٹیر اور ایک بکرے میں کورونا مثبت پایا گیا۔صدر موگلفی نےغلط ٹیسٹنگ کرنے پر نیشنل لیبارٹری کے کورونا ٹیسٹنگ انچارج کو فارغ کر دیا جب کہ صدر نے تحقیقات کا بھی حکم دیا کیونکہ انہیں شک ہے لیبارٹری میں گورکھ دھندا چل رہاہے تاہم یہ واضح نہیں کیاگیا ٹیسٹنگ کٹس کہاں سے درآمد کی گئیں۔ وزارت صحت نے لیبارٹری کے کاموں کی تحقیقات کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو نمونے اکٹھا کرنے اور جانچنے کے عمل کی تحقیقات کریگی۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے حکومت پر معلومات چھپانے اور بیماری کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ تنزانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 400 سے زائد ہے جہاں 16 مریض انتقال بھی کرگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس
- بھوپال میں کھلا ہندوستان کا پہلا ’کچرا کیفے‘، خشک کچرا دو اور کھانا لو
- ٹاٹا گروپ معاملہ پر راہل گاندھی کے بیان کو سیتارمن نے بنایا ہدف تنقید، جواب میں راہل نے داغ دیے 2 تلخ سوالات