English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ فوڈ کی کارروائی ،لاڑخانہ سے گندم کی 90 ہزار بوریاں برآمد

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں محکمہ خوراک کی ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائی، ذخیرہ کی گئی گندم کی 90 ہزار بوریاں برآمد کرلی جن کی مالیت 30 کروڑ روپے بنتی ہے جو سرکاری گوداموں میں شفٹ کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ ریجن غفار شیخ کی سربراہی میں لاڑکانہ ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم پرائیوٹ گوداموں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئیں گندم کی 90 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ریجن لاڑکانہ کے مطابق سندھ حکومت نے ضلع میں گندم کی خریداری ٹارگٹ6 لاکھ 70 ہزار بوری مقرر کیا جبکہ 50 فیصد ٹارگیٹ مکمل کرنے کے
بعد گندم آنا بند ہو گئی تھی جس سے پریشانی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گندم نہ آنے کی وجہ ہورڈنگ مافیہ کی جانب سے گندم چھپا کر ذخیرہ اندوزی کرنی تھی، جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، باڈہ کے علاقہ ٹاٹڑی پر چھاپہ مار کر زخیرہ کی گئی 10 ہزار بوریاں، گنجی کے علاقے میں خودساختہ خریداری سینٹر پر سے 30 ہزار گندم کی بوریاں، مذکورہ علاقے کے جونیجا رائس مل اور گیریلو کے راجپوت رائس مل میں 50 ہزار گندم بوری برآمد کرلی گئی ہیں جن کی مجموعی تعداد 90 ہزار ہے جو سرکاری گوداموں میں شفٹ کی جا رہی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ریجن لاڑکانہ کے مطابق رکور کی گئی بوریوں کی مالیت 30 کروڑ روپے بنتی ہے۔دوسری جانب محکمہ خوراک کی جانب سے رات گئے کارروائی سے متعلق گزشتہ صبح میڈیا کو تفصیلات فراہم کیں جس کے بعد محکمہ خوراک کی کارروائی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں تاہم باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں اس وقت 35 فیصد گندم کی خریداری ہوئی ہے جبکہ دیگر گندم بااثروں کی جانب سے خرید کرکے اسٹاک کی گئی ہے جن گندم کی بوریوں کی تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے