English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بھر میں آج 3 گھنٹے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

القمر

کراچی: صوبہ سندھ میں آج دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جس میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دوپہر 12 سے 3 بجے تک کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی، نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات نہیں ہوں گے۔

شہری 3 گھنٹے تک گھروں تک محدود رہیں گے جبکہ شہری باجماعت نماز گھروں میں ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 3 بجے سے ساڑے 6 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس کو تیار کھانے شام 5 سے رات 10 بجے تک ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا 47 واں روز ہے۔ صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے