English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی، مساجد جانے والے راستے سیل

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے باعث سندھ حکومت کادن 12سے 30:3بجے تک مکمل لاک ڈائون کے دوران مختلف علاقوںمیں پولیس ورینجرز کی بھاری نفری تعینات ، گھروںسے نکلنے والے شہریوںکو واپس بھیج دیا گیا، جبکہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد بازاروںمیں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزدن 12 بجے تا 30:3 بجے تک لاک ڈائون میں سختی دوران مختلف علاقوںمیں پولیس و رینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی، رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بند کر دی گئیں ،مساجد جانے والے راستوںکو خار دار تاریں لگا کر بندکردیا گیاجبکہ گھروںسے نکلنے والوںکو واپس بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تمام تر علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیااورایس ایس پی حیدرآباد خود نماز جمعہ کے اجتماعات کو روکنے کے لیے نکل پڑے ،ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز آن روڈ رہے اور پیٹرولنگ جاری رکھی حکومت سندھ کی جانب سے جن دکانوں اور کاروباری مراکز کو کھلے رہنے کی اجازت تھی وہ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بھی نماز جمعہ کے اوقات میں بند کروا دی گئیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی گئی جبکہ لاک ڈائون میں سختی کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت اور تمام عاید پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کروایا گیاجبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران بازاروں میں عوام کا رش رہاکہیں بھی سماجی فاصلے کا انتظام نظر نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے