English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ سلمان اور ٹرمپ کا دفاعی شراکت جاری رکھنے کا اعلان

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات ہوئی۔ وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور سعودی فرماں روا کے درمیان جمعہ کی شام ٹیلیفون پر بات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ دفاعی شراکت جاری رکھنے اور کامیابیوں سے بھرپور تاریخی تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خطے میں اپنے اتحادیوں کے مفادات اور ان کی سلامتی کے تحفظ کا پابند ہے۔ امریکا خطے میں امن کو تباہ کرنے والی قوتوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم پر قائم ہے۔ ٹرمپ نے یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن یمن میں جاری تنازع کے پُرامن حل کے لیے ہر ممکن معاونت کرنے کو تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے