حافظ آباد(آن لائن)بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ حافظ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ آبائی علاقے برج دارہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران، سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، وہ سابق ایم پی اے نذر عباس بھٹی کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی تھے۔ واضح رہے کہ میجر ندیم عباس گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط