English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاک ڈاؤن ہٹانے میں جلد بازی خطرناک ہوسکتی ہے، کینیڈین وزیراعظم

القمر

اوٹاوا (صباح نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے میں جلد بازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، صوبوں نے لاک ڈائون ختم کیا تو وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔ اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کینیڈا کو دوبارہ سخت لاک ڈائون کی طرف دھکیل دے گی، کورونا کا خطرہ اب تک ٹلا نہیں، احتیاط ضروری ہے، لاک ڈائون میں نرمی مرحلہ وار طریقے سے ہو گی۔ خیال رہے کہ کینیڈا میں کورونا سے مزید 121 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملک میں اموات کی کل تعداد 4 ہزار690 ہوگئی ہے۔ مزید 1185 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 67 ہزار 619 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے