افغان کرکٹ بورڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ شفق پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر 6 سال کی پابندی عائد کردی۔
افغان بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شفیق اللہ شفق نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کیا ہے۔
ٹریبونل کے سامنے پیشی کے دوران کرکٹر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ اور افغان لیگ کے دوران میچ فکسنگ کی۔
افغان بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین پر 6 سال ہی پابندی عائد کردی ہے، پابندی کی وجہ سے وہ ہر قسم کی کرکٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
بورڈ کے سینئر اینٹی کرپشن منیجر سید انور شاہ قریشی کا کہنا ہے یہ سزا ان تمام پلیئرز کے لیے ایک انتباہ ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سوچ رہے ہیں، ایسا کرنے والوں کے لیے افغان کرکٹ کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
