English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے خدشات کو دور کیا جائے، وزیراعظم

القمر

وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ  کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں میں موجودخدشات کو دور کیا جائے اور عوام کو ترغیب دی جائے کہ وہ بذات خود علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کووڈ-19کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی  اجلاس ہو اجس میں  وفاقی وزرا  حماد اظہر،  اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیران ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ، عبدالرزاق داد، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ،  ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف و دیگر سینئر افسران  نے شرکت کی ۔

ا جلاس میں وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز،  متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال   کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔

ملک میں موجود وینٹی لیٹرز کی صورتحال پر بات چیت کے دوران وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ  وینٹی لیٹرز  کے بہترین استعمال اور آسانی سے میسر آنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر میسر سہولت  تک آسانی سے پہنچا جا سکے۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر اس امر کا ادراک کی جا رہا ہے  کہ لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف وقتی عمل ہے کورونا سے بچاؤکے لئے حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں میں خدشات کو دور کیا جائے اور عوام کو ترغیب دی جائے کہ وہ بذات خود علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر قرنطینہ اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ گھروں پر رہ کر بھی قرنطینہ اختیار کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے