English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل شجاع پاشا کو گورنرسندھ لگایا گیا تو بڑا ردعمل آئیگا، ہارون الرشید

القمر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگایا گیا تو بڑا ردعمل آئے گا۔ تحریک انصاف جنرل شجاع پاشا کو بطور گورنرپسند نہیں کرے گی، گورنر عمران اسماعیل پر عدم اعتماد ہوسکتا ہے، لیکن فی الحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل شجاع پاشا اور ذوالفقار مرزا کو گورنر سندھ لگانے کی بات افواہ ہے، خبر نہیں ہے، یہ افواہ بڑی سلیقہ مندی سے گھڑی گئی ہے۔گورنر عمران اسماعیل پر عدم اعتماد ہوسکتا ہے لیکن وہ بیمار ہیں، فی الحال ان کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اگر گورنر راج لگانا، یا کوئی بڑا قدم اٹھانا ممکن ہو تو پھر گورنر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس کام کیلیے ذوالفقار مرزا اور جنرل شجاع پاشا دونوں موزوں نہیں ہیں۔اس لیے کشیدگی بہت بڑھ جائے گی، ذوالفقار مرزا وہی ہیں جنہوں نے دو لاکھ لائسنس جاری کیے، وہ شادی بیاہ پر فائرنگ کیلیے نہیں کی، اسی طرح شجاع پاشا کو گورنر لگایا گیا تو ان کی بہت مخالفت ہوگی کیونکہ ان کا سندھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورننس کیوں بہتر نہیں ہورہی ، اس کی وجہ سندھ میں دنیا کا بدترین جاگیرداری نظام ہے۔مجھے پیرپگارا نے کہا کہ زرداری نے مجھے5 ارب آفر کیے کہ الیکشن میں ہمارا ساتھ دیں۔دوسری جانب سابق وزیرداخلہ سندھ اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا کو گورنرسندھ بنائے جانے کی افواہیں ایک بارپھر زورپکڑ گئی ہیں اورسیاسی حلقوں کے علاوہ سوشل میڈیا پران کے گورنر بننے کے حوالے سے بحث چھڑگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے